• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک چالان کی آڑ میں طلبہ پہ ایف آئی آرز اور پرچے کسی صورت قابلِ قبول نہیں، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ

لاہور(خبرنگار) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبداللہ بن عباس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک چالان کی آڑ میں طلبہ پہ ایف آئی آرز اور پرچے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی فیسیلٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔شہر لاہور کے کسی کالج میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہیں، مزید یہ کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی طلبہ کا کوئی کوٹا مختص نہیں ہے۔وہ گذشتہ روزلاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہےتھے۔ اس موقع پر مزید عہدیداران اسلامی جمعیت طلبہ بھی موجود تھے ۔
لاہور سے مزید