لاہور(خبرنگار) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے اپنے ہی وضع کردہ اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے لاہور کے سمن آباد کالج برائے خواتین میں ریٹائرمنٹ کی منتظر ڈاکٹر عارفہ زرین کو پرنسپل تعینات کر دیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق ملازمت کے آخری دو سالوں میں کسی بھی شخص کو انتظامی سیٹ کے لیے اہل تصور نہیں کیا جائیگا۔ جنگ کو موصول دستاویزات کے مطابق عارفہ زریں کی ریٹائرمنٹ جون2027 میں ہے ۔