کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان نے حالیہ اقلیتی بل کی شق 35 ختم کروانے پر مولانا فضل الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ امت مسلمہ کا ایمان اور آئینی طور پر محفوظ بنیاد ہے جس میں کسی ترمیم، تاویل یاتبدیلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے سربراہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، قاری محمد قاسم بلوچ، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد اکمل، قاری صفوان یوسف اور دیگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اقلیتی بل کی شق 35 کو واضح طور پر مسترد کرنا قابل تحسین اور امت کے جذبات کی ترجمانی ہے ہم اُن کے اس مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قوانین ختم نبوتﷺ کے حوالے سے مذہبی حساسیت کو مدنظر رکھا جائےاور ملک میں آئینی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے علماء و دینی اداروں کے مؤقف کا احترام کیا جائے۔