• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

120 ملین ڈالرز جرمانے کے بعد ’ایکس‘ نے یورپی کمیشن کا اشتہاری اکاؤنٹ بلاک کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یورپی کمیشن کے ʼاشتہاراتی اکاؤنٹ کو مبینہ پالیسی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے بلاک کر دیا ہے، یہ اقدام اس کے چند دن بعد سامنے آیا جب کمیشن نے شفافیت کے قواعد کی خلاف ورزی پر ایکس پر 120ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ اتوار کو ایکس کی ہیڈ آف پروڈکٹ نِکیتا بیئر نے کہا ’’آپ کا اشتہاراتی اکاؤنٹ ختم کر دیا گیا ہے۔‘‘اشتہاراتی اکاؤنٹ ایک اضافی اکاؤنٹ ہے جو ایک مرکزی اکاؤنٹ سے منسلک ہوتا ہے اور اسے اشتہاری مہمات چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید