• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کے قریب کشتی سے 17 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

ایتھنز(اے ایف پی)یونان کے قریب کشتی سے 17تارکین وطن کی لاشیں برآمد ،تمام ہلاک شدگان نوجوان تھے، موت کی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہوسکتی ہے، میئر ایرا پیٹرا ،یونان کے جزیرہ کریٹ کے قریب بہتی ہوئی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 17 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اے ایف پی کے مطابق کوسٹ گارڈ کی ترجمان نے بتایا کہ یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب بہتی ہوئی تارکین وطن کی ایک کشتی سے گزشتہ روز 17 افراد مردہ حالت میں ملے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دو زندہ بچ جانے والے افراد کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم کشتی کیسے ڈوبی، اس کی وجوہات معلوم نہیں۔کریٹ کی بندرگاہ ایراپیٹرا کے میئر مانولِس فرانگولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام ہلاک شدگان نوجوان تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کی کشتی دو اطراف سے ٹوٹی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے مسافروں کو بہت کم جگہ میں سمٹ کر بیٹھنا پڑا۔ای آر ٹی کے مطابق طبی ماہرین اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید