• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے وزیر دفاع اسکینڈلز کے درمیان تنقید کی زد میں، استعفیٰ کے مطالبات

واشنگٹن (اے ایف پی) ٹرمپ کے وزیر دفاع اسکینڈلز کے درمیان تنقید کی زد میں، استعفیٰ کے مطالبات، ہیگ سیٹھ پر یمن میں حملوں، منشیات کشتی ہلاکتوں اور حساس معلومات تبادلے کے الزامات، کانگریس اور سیاسی حلقوں کا شدید دباؤ ،ٹرمپ کی حمایت کے باوجود بعض ریپبلکنز کا اعتماد کم ہوگیا ہے، مزید تنازعات پر وائٹ ہاؤس صبر ختم کر کے انہیں ہٹا سکتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیٹھ مختلف اسکینڈلز کے سبب شدید دباؤ میں ہیں، جن میں یمن میں فوجی حملوں کے دوران حساس معلومات کے سگنل ایپ پر تبادلے اور مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر حملے شامل ہیں، جن میں ابتدائی حملے کے زندہ بچے ہوئے افراد بعد میں مارے گئے۔ ہیگ سیٹھ جو سابق فوجی میجر اور فوکس نیوز کے میزبان رہ چکے ہیں، اس سال سینیٹ سے محض معمولی اکثریت سے منظور ہوئے تھے۔ یمن حملوں کے معاملے میں پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ نے ان کی کارروائیوں کو امریکی پائلٹس کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا۔
دنیا بھر سے سے مزید