• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس نے ’وندے ماترم‘ کے ٹکڑے ٹکڑے کیے، نریندر مودی کا الزام

نئی دہلی (جنگ نیوز) کانگریس نے ’وندے ماترم‘ کے ٹکڑے ٹکڑے کیے، نریندر مودی نے الزام لگایا کہ نہرو نے کہا تھا یہ گیت مسلمانوں کو بھڑکا سکتا ہے, کانگریس نے مسلم لیگ کے دباؤ میں آ کر قومی گیت پر سمجھوتہ کیا۔ اضافی بندوں میں ہندو سنتوں اور مسلم حکمرانوں کی لڑائی کا ذکر تھا، اسی لیے صرف پہلے دو بند قومی گیت بنے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں ’وندے ماترم‘ پر ہونے والی بحث میں کانگریس اور جواہر لال نہرو پر الزام لگایا کہ انہوں نے مسلم لیگ کو خوش کرنے کے لیے قومی گیت کے حصے الگ کیے اور نہرو نے کہا تھا کہ یہ گیت مسلمانوں کو بھڑکا سکتا ہے۔ مودی نے کہا کہ 1937 میں مسلم لیگ نے اس کی مخالفت کی تو کانگریس نے اس کا ساتھ دینے کے بجائے خود گیت کی جانچ شروع کر دی۔

دنیا بھر سے سے مزید