کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی فوجی مرکزکی اسرائیلی نگرانی پر واشنگٹن اور اتحادیوں کو تشویش، خفیہ ریکارڈنگ کے الزامات، امریکی کمانڈر نے اسرائیلی ہم منصب کو طلب کر کے ریکارڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔ کوآرڈینیشن سینٹرمیں اسرائیل اور اتحادی موجود مگر فلسطینی خارج، امداد میں رکاوٹ کی سب سے بڑی وجہ اسرائیلی پابندیاں ہیں،اسرائیلی اہلکاروں پر الزام ہے کہ وہ جنوبی اسرائیل میں قائم امریکی فوجی مرکز سیول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) میں امریکی فورسز اور اتحادی ممالک کی خفیہ و علانیہ نگرانی کر رہے ہیں۔ متعدد ممالک کے اسٹاف نے شکایت کی کہ اجلاسوں کی ریکارڈنگ کی جا رہی ہے، جس پر امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک نے اسرائیلی افسر کو طلب کر کے ریکارڈنگ بند کرنے کا کہہ دیا۔ اسرائیل الزامات کی تردید کرتا ہے۔