کراچی(جنگ نیوز) این بی پی کے اعتماد اسلامی ایڈوانس سیلری کو Qorus Reinvention Award 2025 میں سلور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز مشرق وسطیٰ اور افریقہ (MEA) کے خطے سے بہترین تخلیق پر مبنی کاوشوں کو سراہنے کے لیے دبئی میں منعقد ہ تیسرے Qorus Reinvention Award کی تقریب میں دیئے گئے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کو اس کے منفرد خیال، مستحکم اثر اور انڈسٹری کے پہلے پروڈکٹ کی شاندار ایکزیکیوشن پر ڈسٹری بیوشن کیٹیگری میں منتخب کیا گیا۔رواں سال کے پروگراموں میں دنیا بھر سے معروف بینکوں اور انشورنس کمپنیوں سے تقریباً 600 شرکاء نے شرکت کی۔ Qorus کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی۔