کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے محتسب اعلیٰ کے فیصلے کے خلاف کے ای کے مونس علوی کی اپیل کی سماعت سے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔ آئینی بنچ نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔