• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان اور سیاسی جماعتیں ملکی دفاع کیلئے ایک پیج پر ،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے خلاف جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، افواج پاکستان اور سیاسی جماعتیں ملک کے دفاع کے لئے ایک پیج پر ہیں، دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی، افواج پاکستان کی جانب سے بھارت اور افغانستان کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ کسی قسم کی مزاحمت ان کے لئے خطر ناک ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز تمام مسلح افواج کو یکجا ہوکر دشمنوں کے خلاف کارروائی میں اہم کردارادا کرے گا۔
ملک بھر سے سے مزید