• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرتربیت بیورو کریٹس کا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) زیرتربیت بیورو کریٹس کا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بیوٹیفکیشن، ترقیاتی منصوبوں اور سیکٹرز ڈویلپمنٹ سمیت مختلف اقدامات بارے بریفنگ،ممبر ایڈمن طلعت گوندل نے کہاکہ جدید  سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کی ٹینڈزنگ ،   سائنٹفک لینڈ فل سائٹ بھی قائم کی جائیگی، 48 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے پروبیشنری افسران و فیکلٹی نے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر فنانس طاہر نعیم سمیت دیگر سنئیر افسران نے فیکلٹی اور پرابیشنری افسروں کا خیر مقدم کیا اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بیوٹیفکیشن، ترقیاتی منصوبوں اور سیکٹرز ڈویلپمنٹ سمیت مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ملک بھر سے سے مزید