کراچی،لندن( اسٹاف رپورٹر ،جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے تحت منگل کو پاکستان سمیتدنیا بھر میں یوم شہداء منایا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے یونٹ نے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، کراچی اور اندرون سندھ بھی خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، بانی ایم کیو ایم کے حق میں بینرز لگائے گئے، جبکہ نعرے بازی کی چاکننگ بھی کی گئی،شہر کے مختلف علاقوں میں کار کنوں نے پارٹی کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں ،اور نعرے بازی کی،منگل کو ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے کار کنوں کی یادگار شہداء پر آمد کے پیش نظر مکا چوک اور اطراف کے علاقوں میں کڑی سیکیورٹی دکھائی دی۔