• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز ٹرانسپورٹرز تقسیم، پنجاب میں ہڑتال ختم، سندھ میں جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹرز تقسیم، پنجاب میں ہڑتال ختم، سندھ میں جاری۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس سے شدید تحفظات ہیں، ہماری ہڑتال مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے گڈز ٹرانسپورٹرز نےواضح کیا ہے کہ ان کی ہڑتال مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی، تاہم گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اس وقت 2حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، صادق آباد گروپ نے پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے، جب کہ کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن اور سندھ ٹرک ٹریلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے لوڈنگ اور ان لوڈنگ غیر معینہ مدت کے لئے بند اور اپنے ٹرک و ٹریلرز قائداعظم ٹرک ٹرمینلز پر کھڑےکردیئے ہیں، ہڑتال کے دوران کراچی پورٹ ٹر سٹ (کے پی ٹی)، پورٹ قاسم اور کراچی کے صنعتی علاقوں میں ٹرک، ٹریلرز اور کنٹینرز کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ بندرکھی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید