کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی، ایوان نےپرائیوٹ ممبرز ڈے کے موقع پر سندھ میں بدامنی سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن اور موٹر وے سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن کی قرارداد مسترد کر دی ،تاہم شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کے مطالبے اور حیسکو کے خلاف سے اپوزیشن ارکان کی قراردادوں کو منظور کرلیا گیا، ایوان نے کم عمری کی شادیوں کے خلاف بھی قرارداد منظورکرلی ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکر نویدانتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اپنی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے ، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے۔ وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قراداد حقائق سے ہٹ کر پیش کی گئی۔