• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نعمان خان کو کلیکٹر ایئرپورٹس اسلام آباد اور پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نارتھ کا اضافی چارج

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)ڈاکٹر نعمان خان کو کلیکٹر ایئرپورٹس اسلام آباد اور پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نارتھ کا اضافی چارج،کسٹمز افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں،حمیرہ جاوید، ساجد خان اور دیگر افسران مختلف کلیدی عہدوں پر تعینات ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز سروس کے افسران (بی ایس 17 تا 19) کے اہم تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نعمان خان کو کلیکٹر (او پی ایس) کلیکٹر ہیڈکوارٹر ایئرپورٹس اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہیں ڈائریکٹر (او پی ایس)، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس اینڈ انٹرنل آڈٹ (نارتھ) اسلام آباد کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ محترمہ قرۃ العین رَمے کو ڈپٹی کلیکٹر کلیکٹرٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس لاہور (اسٹیشن ملتان) تعین کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید