• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننگرپار، 2نایاب چنکار ا ہرنوں کا شکار 3دن بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا

تھرپارکر(رپورٹ / عبدالغنی بجیر)ننگرپارکر کے قریب دو نایاب چنکارا نسل کے ہرنوں کے شکار کی واقعہ کو تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا۔وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق شکار کے اس واقعہ میں حکومتی سیاسی جماعت کا ضلعی عہدیداراور اس کا بیٹا شامل ہیں جن کے شکار میں استعمال کی گئی گاڑیوں کی تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز محکمہ وائلڈ لائف کے اسسٹنٹ کنزرویٹر نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے بعد ازاں اس مقدمہ کی کاپی شیئر کرنے سے انکار کردیا گیا کہ مقدمے بعد میں درج کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید