اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، رِفعت مختار راجہ نے انسدادِ بدعنوانی عالمی دن کے موقع پر، شفافیت، احتساب اور دیانت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہبدعنوانی کے خلاف جدوجہد ایک مسلسل عمل ہے جو ہمت اور اتحاد کا تقاضا کرتی ہے ،منگل کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سنئیر افسران اور مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، اینٹی کرپشن وِنگ، لاء وِنگ اور زونز کے افسران نے خطاب کر کے شفافیت میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کیا ، ادارہ دیانت داری، شفافیت، اور عوامی اعتماد کو اپنی بنیادی اقدار سمجھتا ہے۔ ڈی جی رِفعت مختار راجہ نے مزید کہا کہ کہا ہم انصاف، دیانت داری اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔