کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ پاکستان اور مراکش کےمابین شاندار سیاسی تعلقات کے باوجود تجارتی تعلقات حجم محدود ہے جس کی ذمہ داری دونوں ممالک کی تاجر برادری پر عائد ہوتی ہے، انخیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چبمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کےموقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ، صدر کے سی سی آئی محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا، نائب صدر محمد عارف لاکھانی، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران اور پاک،مراکش بزنس کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ محمد کرمون کا کہنا تھاکہ دونوں برادرممالک کو اقتصادی و تجارتی میدان میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک عالمی سطح پر مسابقت کی زیادہ صلاحیت حاصل کرسکیں۔