ایبٹ آباد میں قتل ہونے والی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جَلد منظرِ عام پر لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھی، ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔
یاد رہے کہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔
ڈی پی او ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کرکے ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا، وردہ کو بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا، اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔