ملتان (سٹاف رپورٹر) تاجر رہنما ذیشان صدیقی نے کہا ہے کہ شاہین مارکیٹ کے دکانوں کی نیلامی میں حقداروں کو حق دلائیں گے اور ٹاؤٹ مافیا کا راستہ بند کریں گے جو چھوٹے غریب دکانداروں کا حق غصب کرنا چاہتے ہیں تاجر برادری کے حقوق کی جنگ آخری دم تک لڑیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ دیگر تاجر رہنماؤں عطاء اللہ صدیقی، چوہدری امجد،شیخ عزیز الرحمن،نعیم غوری،اکرم غوری، فیاض بھٹو،افتخار ندیم نے کہا کہ تمام تاجر تنظیمیں تاجر رہنما ذیشان صدیقی کی قیادت میں متحد ہیں جو تاجروں کی دکانوں کو ٹاؤٹ مافیا قبضہ میں کرنا چاہتے ہیں ان کی اس سازش کو نا کام بنائیں گے جو بوگس نیلامی کے ذریعے چھوٹے دکانداروں کا حق کھانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام شاہین مارکیٹ بوہڑ گیٹ میں 50 دکانوں کی خوش اسلوبی سے نیلامی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا بعدازاں احتجاجی مظاہرین میونسپل کارپوریشن ملتان پہنچ گئے اور وہاں پر ٹاؤٹ مافیا کو بھگا دیااورنیلامی میں حصہ لیااور حقداروں کو حق دلوایا انہوں نے مزید کہا کہ دکانوں کے نیلامی ہوگی دکانداروں کی مشاورت سے نیلامی کرائیں گے کسی کا حق غصب نہیں ہوگا اس لیے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تاجر رہنما چھوٹے دکانداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔