• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاملتان‘ خانیوال‘ وہاڑی اور لودھراں میں گرینڈ آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملتان‘ خانیوال‘ وہاڑی اور لودھراں میں گرینڈ آپریشن‘ ریسٹورنٹس، کھویا یونٹس‘ بیکریز، کریانہ سٹورز کو خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 40 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 50 لٹر ناقص کولڈ ڈرنکس اور20 لٹر رینسڈ آئل تلف کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ملتان میں ماڈل ٹاؤن چوک پر ریسٹورنٹ کو ایکسپائری سوسز کے استعمال پر 40 ہزار روپے، چاہ یار والا راجہ رام میں کھویا یونٹ کو واشنگ ایریا میں گندگی ہونے پر 15 ہزار، چونگی نمبر 6 اور گلشن مارکیٹ میں 2بیکریوں کو فریزر میں حشرات زدہ گھی کی برآمدگی، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ پر 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ اسی طرح بستی بخاری آباد مونگے والی پل اور اڈہ بلوچاں پر 2 کریانہ سٹورز کو چائنہ نمک فروخت کرنے پر 10، 10 ہزار روپے ،جوئیہ روڈ بوریوالا میں کریانہ سٹور سے بھاری مقدار میں چائنہ نمک برآمد ہونے پر 50 ہزار روپے، جوئیہ روڈ وہاڑی پر ڈرائی فروٹ شاپ، پیپلز کالونی ایکس بلاک، ایف بلاک اور موضع گھلو میں 3 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 57 ہزار روپے اور اڈہ نظام آباد خانیوال روڈ لودھراں میں سوڈا واٹر یونٹ کو بوتلوں پر پرانے ڈھکن کا استعمال، واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ نہ ہونے، بوتلوں کی مناسب صفائی نہ ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید