کراچی (نیوز ڈیسک) وارنر برادرز خریداری جنگ میں نئی انٹری، پیراماؤنٹ کی 300کھرب کی پیشکش، نیٹ فلکس مشکل میں، وارنر برادز بورڈ کا پیراماؤنٹ کی بولی پر غور مگر سفارش نیٹ فلکس حق میں برقرار، بولی فنانسنگ میں جیرڈ کشنر، خلیجی ممالککے سرکاری فنڈ شامل، طاقتور میڈیا ارتکاز اور سیاسی اثر و رسوخ پر سوالات لگ گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس نے وارنر برادز ڈسکوری کو خریدنے کے لیے 300 کھرب روپے (108.4 ارب ڈالر) کی ’’ہوسٹائل بِڈ‘‘ دے کر نیٹ فلکس کی 232 کھرب روپے کی ڈیل کو پیچیدہ بنا دیا ہے، حالانکہ وارنر برادز کے بورڈ نے فی الحال اپنی سفارش نیٹ فلکس کے حق میں برقرار رکھی ہے۔ پیراماؤنٹ کی نئی بولی میں 18 ارب ڈالر اضافی کیش شامل ہے۔