• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش ایئر فورس میں یورو فائٹر ٹائیفون کی شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بنگلہ دیش ایئر فورس میں یورو فائٹر ٹائیفون کی شمولیت کا اعلان، بنگلہ دیش اور اطالوی کمپنی کے درمیان یادداشت پر دستخط، جدید کثیرالمقاصد لڑاکا طیارے فرنٹ لائن بیڑے میں شامل ہونگے۔ بنگلہ دیش جدید یورپی ساختہ یورو فائٹر ٹائیفون طیارے حاصل کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش ایئر فورس (BAF) اور اطالوی ملٹی نیشنل کمپنی لیونارڈو S.p.A، جو ہوابازی، دفاع اور سکیورٹی میں مہارت رکھتی ہے، نے ڈھاکہ میں BAF ہیڈکوارٹرز میں ایک خط ارادے (LOI) پر دستخط کیے۔ رپورٹس کے مطابق اس LOI کے ذریعے لیونارڈو S.p.A بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائیفون فراہم کرے گا تاکہ اس کے فرنٹ لائن جنگی بیڑے میں جدید کثیر المقاصد لڑاکا طیارے شامل کیے جا سکیں، یہ بات BD انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ نے منگل کی شام کو بتائی۔

دنیا بھر سے سے مزید