• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس لینڈ کا بھی اسرائیل کی شرکت پر یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ

آئس لینڈ نے بھی اسرائیل کی شرکت کے فیصلے پر یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ کردیا۔ بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی بحث کے بعد کیا گیا۔

ڈی جی آئس لینڈ براڈکاسٹر اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیدا کردیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

اس سے پہلے اسپین، نیدرلینڈز ، آئرلینڈ اور سلوینیا بھی ویانا میں ہونے والے یورو۔وژن مقابلے کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ یورو وژن یورپ کا موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن 1956 سے ہر سال منعقد ہورہا ہے۔

یورو وژن اگلے سال مئی میں ویانا میں منعقد ہوگا جسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹی وی ایونٹ کہا جاتا ہے، جس کے ناظرین کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید