پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان صرف اپنی شاندار اداکاری ہی نہیں بلکہ زبردست اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔
عائزہ خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مختلف فوٹو شوٹس شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں آف وائٹ رنگ کے ہائی نیک بلاؤز کے ساتھ آف وائٹ رنگ کی ہی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے فوراََ ہی یہ بات نوٹ کرلی کہ عائزہ خان نے عالیہ بھٹ کے اسٹائل کو کاپی کیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جون میں بالی ووڈ فلم ’عمراؤ جان‘ کی دوبارہ ریلیز کے لیے خصوصی اسکریننگ کے موقع پر عالیہ بھٹ نے ریکھا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گلابی رنگ کے ہائی نیک بلاؤز کے ساتھ گلابی رنگ کی ساڑھی پہنی تھی۔
اس لیے اب عائزہ خان کی نئی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین ان پر عالیہ بھٹ کا اسٹائل کاپی کرنے کی وجہ سے تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ خان بالی ووڈ سے اس قدر متاثر کیوں ہے؟
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دوسروں کو کاپی کرنا کب بند کریں گی؟ اب تو بہت سے لوگوں نے انہیں ’کاپی کیٹ‘ کہنا شروع کر دیا ہے۔