• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران : خشک سالی سے متاثرہ تہران میں بارش،شہریوں میں خوشی

تہران( نیوز ڈیسک)خشک سالی سے متاثرہ ایران کے دارالحکومت تہران میں موسم خزاں کی پہلی بارش سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بارش سے پانی کی قلت میں کمی ہوئی ہے۔ بدھ کے روز ہونے والی بارش نے تہران کی بیشتر سڑکوں پر ٹریفک جام کر دیا، ایران اس وقت 60 سال کی بدترین خشک سالی کا شکار ہے۔ماہرین کہنا ہے کہ ملک کو اب بھی بڑے پیمانے پر بارش کی ضرورت ہے تاکہ ڈیم بھر جائیں اور زرعی زمینیں سیراب ہو سکیں، ایرانی خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق ملک کے مغرب میں باالخصوص زنجان اور کردستان کے صوبوں میں شدید بارشوں سے سیلاب آیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید