تہران( نیوز ڈیسک)ایران نے امریکی حکومت کی جانب سے نیویارک میں ایرانی مشن کے سفارت کاروں پر عائد پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ نیویارک جہاں اقوام متحدہ کا صدر دفتر ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ ایرانی سفارت خانے کے تین ملازمین کو سرگرمیاں جاری رکھنے سے روک رہا ہے اور ان کی سرگرمیوں کو امریکہ مخالف قرار دیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی سفارتی مشن پر عائد پابندیوں کی مذمت کی ہے۔