• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی پناہ کی درخواست منسوخ کردی

کراچی(نیوز ڈیسک)جرمنی نے پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی پناہ کی درخواست منسوخ کردی ، جرمنی نے پاکستان میں منتظر 640 افغان شہریوں کی پناہ کی منظوری واپس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ فیصلہ جرمن حکومت کی نئی سخت مہاجرت پالیسیوں کا حصہ ہے، جس کے مطابق ری سیٹلمنٹ پروگراموں کو ’’جہاں تک ممکن ہو‘‘ ختم کیا جا رہا ہے۔وزارت داخلہ کی ترجمان سونیا کوک نے بتایا کہ جن افغانوں کو پہلے منظوری دی گئی تھی، انہیں آئندہ چند روز میں یہ اطلاع دے دی جائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید