لاہور(خالدمحمودخالد) ایران نے خلیج عمان میں ایک غیر ملکی پرچم بردار بحری آئل ٹینکر جہاز کو قبضے میں لے لیا اور ٹینکر پر سوار کپتان سمیت عملے کے اٹھارہ ارکان، جن میں زیادہ تر بھارتی شہری شامل ہیں، کو گرفتار کر لیا گیا۔ جہاز پر 60 لاکھ لیٹر ڈیزل ایندھن غیرقانونی طور پر لے جانے کا الزام ہے۔ ایرانی حکام نے ٹینکر کو رکنے کے احکامات جاری کئے لیکن ٹینکر کے عملہ نے اپنے نیوی گیشن سسٹم بند کر دیئے اور وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔