کوئٹہ(پ ر)دی اسمارٹ ااسکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس اور دی بلیو اسکائی پبلک ہائی ااسکول کوئٹہ کے زیرِ اہتمام سالانہ نتائج و انعامات کی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ حکومتِ بلوچستان میر لیاقت لہڑی تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں شاسکولیلڈز، سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے اور نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ااسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب میں تعلیمی و ثقافتی پروگرام، تقاریر اور بچوں کی دلکش پرفارمنسز پیش کی گئیں، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ آخر میں ااسکول انتظامیہ نے مہمانوں، والدین اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔