• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کے خلاف بے بنیاد پوسٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ، فائزہ شکیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کی رہائشی خاتون فائزہ شکیل نے کہاہے کہ میری تصویر لگاکر میرے نام سے اداروں کے خلاف بے بنیاد پوسٹ جاری کی گئی جس سے میرا کوئی تعلق نہیں اس کی سختی سے مذمت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اس کا نوٹس لے کر سازشی عناصر کو بے نقاب اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہی ہوں گزشتہ دنوں میری تصویر لگا مجھے کسی اور شخص کی بیوی ظاہر کرکے میرے نام سے من گھڑت اور بے بنیاد پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کرکے میری عزت نفس کو مجروح اور ذہنی کوفت میں مبتلا کیا گیا میرے شوہر کا نام محمد آصف ہے جو پی ٹی سی ایل میں ملازم ہیں میرا تعلق کسی جماعت سے نہیں ملک کے قانون و آئین کی پاسداری کرنے والی پرامن شہری ہوں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ میرے نام سے غلط پوسٹ کرنے والوں کو گرفتار کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔
کوئٹہ سے مزید