• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک آرٹس کے طلبا کو سائنس گروپ میں داخلے کی اجازت دینے کاخیر مقدم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)میٹرک (آرٹس) کے طلبا کو سائنس گروپس میں داخلے کی اجازت دینے کافیصلہ تاریخی ہے،اس سےملک بھر میں آرٹس کے ہزاروں طلبہ کے لیے نئے تعلیمی مواقع پیدا ہوں گے،ان خیالات کااظہار تعلیمی حکام اور طلبا وطالبات نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےٖفیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اب اسٹوڈ نٹس کے لئے نئی راہیں کھلیں گی اور تعلیمی میدان میں زیادہ بہتر طریقے سے آگےجاسکیں گے نئی پالیسی کے تحت میٹرک میں آرٹس پڑھنے والے طلبہ اب پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس (آئی سی ایس) اور دیگر سائنس سے متعلقہ گروپس میں داخلہ حاصل کر سکیں گےپالیسی 2026 کے پہلے سالانہ ایس ایس سی امتحانات سے نافذ العمل ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید