• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ: یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو طالب علم ہلاک، 9 زخمی، مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن (خبرایجنسی)امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو طالب علم ہلاک اور9زخمی ہوگئے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے،فائرنگ ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی براؤن یونیورسٹی میں کی گئی ۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پروویڈنس کے میئر بریٹ سمائلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آور نے یونیورسٹی کی بارس اینڈ ہولی انجینئرنگ کی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اس وقت امتحانات چل رہے تھے۔ فائرنگ کی اطلاع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو اپنی جگہ رہنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں پولیس نے کوونٹری کےایک ہوٹل میں 20 سالہ شخص کو گرفتارکرلیا ،پولیس اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں زیرحراست شخص کے قبضے سےلیزر سائیٹ گن سمیت دو آتشیں ہتھیاربرآمدہونےکا دعویٰ کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید