• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں عدم مساوات، ایک فیصد افراد 40 فیصد دولت کے مالک

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت دنیا کے سب سے زیادہ غیر مساوی ممالک میں سے ایک ہے۔ جہاں ایک فیصد افراد 40 فیصد دولت کےمالک ہیں، ملک کے 10فیصد لوگ مجموعی قومی آمدنی کا 58 فیصد کماتے ہیں جبکہ 50 فیصد کو صرف 15 فیصد ملتا ہےاور اس صورتحال میں برسوں سے تقریباً کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ عالمی عدم مساوات 2026 کی رپورٹ کےچونکا دینےوالے انکشافات کےمطابق دنیا کی امیر ترین 10 فیصد آبادی کی آمدنی باقی 90 فیصد لوگوں کی کل آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔ عالمی سطح پرصرف 60 ہزارافراد کے پاس دنیا کی نصف آبادی یعنی تقریباً 4.1ارب لوگوں کی دولت سے تین گنا زیادہ دولت ہے۔ دنیا کی کل آبادی تقریباً 8.2 ارب ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید