یروشلم (اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں حملہ کر کے حزب اللہ کے تین ارکان شہیدکردیا ۔لبنانی وزارت صحت نےشہادتوں کی تصدیق کی ہے۔صہیونی فوج نے اتوار کوایک بیان میں جويا پر فضائی حملے میں حزب اللہ کی ایک اہم شخصیت الحاج ذکریا یحییٰ اوریاٹر اور بنت جبیل میں مزید دوارکان کو نشانہ بنانےکا د عویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ نومبر میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی ، جس کے تحت حزب اللہ کو اپنی افواج اسرائیلی سرحد سے 30 کلومیٹر دورلے جانے اورخالی کئے گئے علاقے میں فوجی ڈھانچے کو ختم کرنا تھا۔