دمشق (اے ایف پی) شام میں امریکیوں کے قاتل کا تعلق سیکورٹی فورسز سے نکلا، انتہا پسندانہ نظریات کے سبب حملے سے قبل ہی قاتل کو برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے اتوار کو کہا کہ مرکزی پامیرہ علاقے میں گزشتہ روز تین امریکی شہریوں کو قتل کرنے والا حملہ آور سیکورٹی فورسز کا رکن تھا اور اسے انتہا پسندی کے سبب برطرف کیا جانا تھا۔ شام کی حکومت نے ہفتے کے روز ہونے والے اس واقعے کو ’’دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا جس میں دو امریکی فوجی اور ایک سولین مترجم ہلاک ہو گئے۔