واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) ایلون مسک کے عورت سے متعلق بیان پر تنازع، شدید تنقید کا سامنا، تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ کے پاس رحم ہے تو آپ عورت ہیں، بصورت دیگر آپ عورت نہیں ہیں۔یہ پوسٹ چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی اور صارفین کے درمیان شدید بحث کا باعث بن گئی۔ مسک کے حامیوں نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صنفی شناخت سے متعلق گفتگو میں حیاتیاتی تعریفوں کو مرکزی حیثیت حاصل رہنی چاہیے۔ایکس پر ایک صارف نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتا کہ ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں ایسی باتوں کو بھی واضح کرنا پڑ رہا ہے، جس پر ایلون مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، واقعی!ایک اور صارف نے مسک کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے اسے حیاتیاتی طور پر غلط قرار دیا اور ایم آر کے ایچ سنڈروم ،میئر- روکیتا نسکی - کوسٹر - ہاؤزر سنڈروم) کا حوالہ دیا۔