• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش چینل کراسنگز دوبارہ بحال؛ ایک دن میں 700 سے زائد افراد برطانیہ پہنچے

لندن (اے ایف پی) وزارت داخلہ نے اتوار کو بتایا کہ چار ہفتوں کے وقفے کے بعد کراسنگز دوبارہ شروع ہونے پر ہفتے کے روز 700سے زائد تارکین وطن نے انگلش چینل عبور کیا۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، 13دسمبر کو تقریباً 11کشتیوں پر سوار 737افراد نے یہ خطرناک راستہ عبور کیا۔اس طرح، اس سال چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر پہنچنے والے افراد کی کل تعداد 40,029 ہو گئی ہے۔ کراسنگز میں حالیہ تعطل، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے تھا، سات سالوں میں سب سے طویل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید