• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ آور پاکستانی باپ، بیٹا امریکی انٹیلیجنس کا دعویٰ 

کراچی (نیوز ڈیسک) سڈنی میں بونڈائی کے ساحل پر یہودی تہوار منانے والوں پر فائرنگ میں ملوث حملہ آور مبینہ طور پر پاکستانی باپ بیٹا ہیں ، آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے 24سالہ نوید اکرم زخمی حالت میں اسپتال میں موجود ہے جس کی شناخت اس کے ڈارئیونگ لائسنس سےکی گئی ہے جبکہ اس کا والدپولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ نیو سائوتھ ویلز پولیس کے کمشنر لینیون نے بتایا کہ حملے میں کسی تیسرے شخص کے ملوث ہونے کےبارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس کمشنر مال لینن نے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کار متعدد تحقیقاتی پہلوؤںپر کام کر رہے ہیں۔آسٹریلوی حکام نے عوامی سطح پر کسی بھی غیر ملکی شمولیت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم، اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حکام نے ایران کو بنیادی مشتبہ قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید