• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ

کراچی(جنگ نیوز)پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنےوالے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی اور فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ اس مظاہرے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید