• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45 سال سے کم عمر افراد میں اچانک اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماری قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) 45 سال سے کم عمر افراد میں اچانک اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماری قرار، بظاہر صحت مند افراد گھر یا سفر میں جان سے گئے، 18 سے 45 سال کے افراد مجموعی کیسز کا 57 فیصد، موروثی دل کے امراض کی بروقت تشخیص پر زور، کووِڈ ویکسین اور اچانک اموات کے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں۔ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کی ایک تحقیق کے مطابق 45 سال سے کم عمر افراد میں اچانک موت کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریاں بن چکی ہیں۔ انڈین جرنل آف میڈیکل ریسرچ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں مئی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران کیے گئے 2,214 پوسٹ مارٹمز کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 180 کیسز (8.1 فیصد) اچانک موت کے معیار پر پورا اترے۔ ان میں 57 فیصد اموات 18 سے 45 سال کے افراد میں ہوئیں، جن کی اوسط عمر 33.6 سال تھی، جبکہ اکثریت مردوں کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید