• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں وفاقی کابینہ کے کتنے اجلاس ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سال 2025 میں وفاقی کابینہ کے کتنے اجلاس ہوئے ؟۔ تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع کے مطابق 2025میں وفاقی کابینہ کے 18اجلاس منعقد ہوئےجن میں 27 ویں ترمیم کی منظوری سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ،2025 میں وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس 16 مرتبہ وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا،وزیر اعظم نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نومبر میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے آن لائن اجلاس کی صدارت کی ،کابینہ نے 2025 میں معمول کے انتظامی فیصلوں کے علاوہ اہم قومی نوعیت کے فیصلوں کی منظوری دی ،جنوری 2025 میں وفاقی کابینہ کے سب سے زیادہ چار اجلاس منعقد ہوئے،یکم جنوری کو و فاقی کا بینہ نے نیشنل فوڈ سیفٹی ، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ اتھارٹی بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 3 (7) میں ترامیم پر قانون سازی کی اصولی منظوری ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی اور وزارت قومی صحت کی سفارش پر زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی،سات جنوری کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نےایف بی آر کوکریٹیکل انفراسٹرکچر قرار دینے کی منظوری دے دی۔
اہم خبریں سے مزید