• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران، افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس

اسلام آباد (فاروق اقدس) تہران، افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس،اجلاس میں پاکستان سمیت روس چین ازبکستان تاجکستان اور ترکمانستان کے نمائندوں نے شرکت کی ،پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام اباد خطے میں امن ترقی اور سیکیورٹی کے فروغ کا خواہاں ہے تاہم وہ دہشتگردی سے متعلق تحفظات کا سنجیدگی اور موثر انداز میں حل چاہتا ہے یہ بات پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کے علاقائی اجلاس کے بعد ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہی اجلاس میں پاکستان روس چین از بلوچستان تاجکستان اور ترکمانستان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ طالبان حکومت نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں افغانستان سے متعلق ہونے والے علاقہ اجلاس میں شرکت نہیں کی اجلاس کے بعد پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وزارت خارجہ کے محمد صادق نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن ترقی اور سیکیورٹی کے فروغ کا خواہاں ہے لیکن پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ اسلام اباد کو درپیش دہشت گردی سے متعلق تحفظات کو پورے عزم اور سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خطے کے مسائل کا کوئی بیرونی حل کارگر نہیں ہو سکتا بلکہ ہمسایہ ممالک کی قیادت میں علاقائی حل ہی پائیدار استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس پاکستان اور افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ جاری مشاورت کا تسلسل ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور امن کو فروغ دینا بانی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید