• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارچر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ: پی ٹی آئی کا گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد (ممتاز علوی)ٹارچر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ: پی ٹی آئی کا گہری تشویش کا اظہار، رپورٹ میں عمران خان کی غیر قانونی قید بے نقاب؛ پارٹی کا عالمی قانون کی خلاف ورزی کا الزام۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کے روز اقوامِ متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے تشدد، ایلس جل ایڈورڈز کی جانب سے جاری کردہ ’’انتہائی تشویشناک اور آنکھیں کھول دینے والی رپورٹ‘‘ پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جس میں قید رہنما کے سیاسی انتقام کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ رپورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں غیر قانونی قید، غیر انسانی اور تحقیر آمیز سلوک کو بے نقاب کیا، جو بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید