• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، خالدہ ضیا کے صاحبزادے خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے 17 سال بعد وطن واپس آ رہے ہیں

اسلام آباد ( فاروق اقدس ) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں لندن سے ڈھاکہ واپس آ رہے ہیں امکانی طور پر ان کی واپسی 25 دسمبر کو ہوگی یاد رہے کہ وہ 17 سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے انہیں 2007 میں بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان پر کئی مقدمات بھی قائم کیے گئے تھے تاہم بعد میں مقدمات ختم کر کے انہیں رہا کر دیا گیا تھا اور وہ 2008 میں علاج کے لیے اپنے اہل خانہ سمیت برطانیہ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر لی تھی گو کہ ان کی والدہ خالدہ ضیا انتہائی تشویش ناک حالت میں بنگلہ دیش کے ایک ہسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور معالجین کی ایک بڑی ٹیم ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید