• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے امن دستے پر حملہ ،6 فوجی جاں بحق

اسلام آباد ( فاروق اقدس)پاکستان نے سوڈان کے شہر کدو گلی میں ہفتے کو اقوام متحدہ کے امن مشن پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی چھ فوجی جان سے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ، بیس پر پاکستانی فوجی پہلے سے موجود ہونےکی خبر شرانگیز ہے بنگلہ دیش ملٹری کی سختی سے تردید، دریں اثنا بنگلہ دیشی فوجیوں کو بچانے کے لیے پاک فوج کے آپریشن کی خبروں پر سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں پربنگلہ دیشی فوج کی وضاحت سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں ہفتے کو ہونے والے حملے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے دستے پر حملے میں 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں سامنے ائیں کہ پاکستانی فوج نے بیس پر موجود بقیہ بنگلہ دیشی فوجیوں کو ریسکیو کیا بنگلہ دیشی فوج نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بنگلہ دیشی امن مشن پر حملے کے فورا بعد پاکستان نے کوئیک ری ایکشن فورس کو روانہ کیا گیا جس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کی زد میں آئے اقوام متحدہ کے بیس سے 41 بنگلہ دیشی فوجیوں کو باحفاظت نکالا جن میں اٹھ زخمی اہلکار بھی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید