• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلاموفوبیا کے بیچ انسانیت کی روشن مثال

کراچی (رفیق مانگٹ) اسلاموفوبیا کے بیچ انسانیت کی روشن مثال، بونڈائی بیچ کے نہتے مسلمان ہیرو احمد الاحمد نے دہشت گرد سے بندوق چھین لی، دہشت گرد کو روکنے والا یہودی نہیں بلکہ مسلمان تھا،نیتن یاہو کا اعتراف ، عالمی میڈیا اور آسٹریلوی عوام کی جانب سے احمد ال احمد کیلئے قومی ہیرو کا درجہ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں یہودیوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ایک مسلمان شہری احمد ال احمد کی غیر معمولی جرات نے ممکنہ طور پر درجنوں جانیں بچا لیں۔ سڈنی سے تعلق رکھنے والے اس عام فروٹ شاپ کے مالک نے بغیر کسی فوجی یا اسلحہ جاتی تربیت کے نہتے ہو کر مسلح حملہ آور سے بندوق چھین لی، تاہم اس دوران وہ خود شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مشہور بونڈی بیچ پر حنوکہ کے جشن کے دوران ہونے والے خوفناک دہشت گرد حملے میں ایک مسلمان کی غیر معمولی بہادری نے کئی جانیں بچائیں۔ یہ بہادر شخص احمد ال احمد ہیں، جو 43 سالہ دو بچوں کے باپ، سڈنی کے علاقے سدرلینڈ شائر سے تعلق رکھنے والے ایک فروٹ شاپ کے مالک ہیں۔ معتبر میڈیا رپورٹس کے مطابق، احمد نے نہتے ہو کر ایک مسلح حملہ آور سے بندوق چھین لی، جس سے ممکنہ طور پر درجنوں جانیں بچ گئیں۔ احمد کا بندوقوں یا فوجی تربیت سے کوئی سابقہ تجربہ نہیں تھا۔ وہ ایک عام شہری ہیں جو اتفاقاً بونڈی بیچ پر موجود تھے۔ احمد کے کزن مصطفیٰ نے ہسپتال کے باہر 7 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کی شناخت کی تصدیق کی۔واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور (کالے کپڑوں میں) کیمبل پریڈ کار پارک کے قریب کھڑا ہو کر لوگوں پر فائرنگ کر رہا تھا۔احمد، جو سفید یا ہلکے نیلے شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے ہوئے تھے، پارکڈ کاروں کے پیچھے چھپ کر حملہ آور کے قریب پہنچے۔اچانک جھپٹ کر انہوں نے حملہ آور کو پیچھے سے پکڑا، چند سیکنڈز کی شدید جدوجہد کے بعد رائفل یا شاٹ گن چھین لی۔حملہ آور زمین پر گر گیا، احمد نے بندوق اس کی طرف تان دی جس سے وہ پیچھے ہٹ گیا اور پل کی طرف بھاگا ۔
اہم خبریں سے مزید