• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسک کی اسپیس ایکس کی قدر 2238 کھرب روپے، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی

کراچی (نیوز ڈیسک) مسک کی اسپیس ایکس کی قدر 800 ارب ڈالر(2238 کھرب روپے)، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بننے کے قریب، اگلے سال ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کی تیاری، خلائی صنعت میں ایلون مسک کی بالادستی مزید مضبوط ہوگئی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر و قیمت تقریباً 800ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو اسے دنیا کی سب سے قیمتی نجی کمپنی بنانے کے قریب لے آئی ہے۔ یہ ویلیوایشن کمپنی کے اندرونی حصص کی مجوزہ فروخت کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں حصص کی قیمت 421 ڈالر فی شیئر رکھی گئی ہے۔ اس پیش رفت کو اسپیس ایکس کے ممکنہ ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کی تیاری سے جوڑا جا رہا ہے، جو اگلے سال متوقع ہے۔ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اسپیس ایکس نہ صرف نجی شعبے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی بلکہ عالمی خلائی صنعت میں ایلون مسک کی قیادت اور اثر و رسوخ کو بھی مزید مضبوط کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید