• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی حملہ: دنیا بھر میں یہودی تہوار’’حنوکا ‘‘ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

برلن (خبر ایجنسی) آسٹریلیا کے داراحکومت سڈنی کے بونڈی بیچ پریہودی تہوارکی تقریب پر حملے کےبعددنیا بھرمیں’’حنوکا‘‘ تقریبات اور یہودی عبادت گاہوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔اس سلسلے میں برلن، لندن اور نیویارک سمیت بڑے شہروں میں 14 سے 22دسمبر تک ہونے والی یہودی تقریبات کے آس پاس حفاظتی اقدامات اورپولیس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی نےبرلن پولیس کے حوالے سے بتایا کہ برینڈنبرگ گیٹ میں ’’حنوکا‘‘ تقریب کیلئے قائم برقی قمقمے کے آس پاس سیکورٹی اقدامات میں اضافہ اور اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں، دوسری جانب نیویارک اوردیگر شہروں میں سیکورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئےیہودی عبادت گاہوں اور ’حنوکا‘ تقریبات کےمقامات پرسخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئےہیں۔پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بھی فول پروف سیکورٹی انتظامات کردیئے گئے ہیں۔فرانس کے وزیر داخلہ کےمطابق ملک بھر میں 14سے 22دسمبر کےدوران یہودی عبادت گاہوں، مذہبی اجتماعات، حنوکا تقریبات اور ہجوم والی جگہوں پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔لندن میٹروپولیٹن پولیس نے سڈنی حملے کے تناظر میں تقریبات کےمقامات اور یہودی عبادت گاہوں کے گرد حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری گشت پرمامور ہے اور اہلکاریہودی برادری کے ساتھ سیکورٹی کے حوالے سےبات چیت کرتے نظرآئے۔واضح رہے کہ ’’حنوکا‘‘یہودیوں کا ایک آٹھ روزہ تہوار ہے۔ یہ تہوار یروشلم میں دوسری صدی قبل مسیح میں ہیکل سلیمانی کی دوبارہ تعمیر اور اس میں ایک چراغ کے معجزاتی طور پر آٹھ دن تک جلتے رہنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید